ریکروٹمنٹ آفیسر چھور کینٹ سے پاک فوج میں بھرتیوں کے اوقات کار جاری

شیئر کریں

مٹھی: اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفیسر پاک آرمی چھور کینٹ میجر سکندر علی نے ایک اعلامئیے میں کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی جاری ہے۔

شیڈیول کے مطابق 27 اپریل کو میونسپل کمیٹی عمر کوٹ،ٹاؤن کمیٹی سامارو، ٹاؤن کمیٹی کنری، ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد (صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک) ٹاؤن کمیٹی جھڈو (دوپہر 12 بجے سے شام 4بجے تک)،28 اپریل کو ٹاؤن کمیٹی ڈھورونارو، ٹاؤن کمیٹی پتھورو،ٹاؤن کمیٹی ہنگورنو اور 29 اپریل کو ضلع کونسل میرپورخاص میں بھرتی کیمپ لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مڈل اور میٹرک پاس امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اور دیگر ضروری دستاویزات اصل اور فوٹو کاپی کے ہمراہ کیمپ میں تشریف لائیں خواہشمند نوجوان بھرتی دفتر چھور کینٹ میں بھی بھرتی کیلئے آسکتے ہیں نیز 2 مئی 2026 تک بھرتی دفتر چھور کینٹ میں روزانہ بھرتی جاری رہے گی۔

رپورٹ نند لال لوہانہ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے