سانگھڑ: ٹنڈوادم شہر کا چمکتا ہوا درخشندہ ستارہ سابق ناظم یوسی 4 فاروق غوری کی شخصیت وخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن بعض ناعاقبت اندیش لوگ ذاتہ عناد شوشل میڈیا پر ڈال کر اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ فاروق غوری جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ صرف آچھا انسان نہیں بلکہ مہربان انسان ہیں، اور مہربان انسان لوگوں کے زخموں کا مرہم بنتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ غریبوں یتیموں مسکینوں بے بسوں بے کسوں مصیبت اور تکلیف کے ماروں کی خدمت اور انکی دادرسی کی ٹنڈوادم شہر کا وہ علاقا جو جوہر آباد کے نام سے جانا جاتا ہے کسی زمانے میں وہاں پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لینا بھی جرم اور گناہ سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے وہاں لوگوں کے اتنے مسائل حل کئے کہ لوگ انہیں جوہرآباد کا مسیحا کہنے لگے، سخت سیاسی مخالفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی بھی کبھی برداشت نہیں، ناحق پولیس حراست سے رہائی میں لمحہ تاخیر نہ ہونے دی، کمزور کی دستگیری ان کا شیوہ بن چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ 2001 کے الیکشن میں پہلی مرتبہ سیاسی مخالفین کو شکست دے کر یوسی ناظم منتخب ہوئے، ان کی یہ کامیابی فارم 47 جیسے کسی کرشمہ کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کی انسانیت دوستی کا صلہ تھی، ان کی اس کامیابی پر بینظیر بھٹو نے مبارکباد کا پیغام ارسال کیا، علاقے میں مقیم ہر باشعور شخص ان کے غم اور خوشی میں شرکت کو اپنی سعادت سمجھتا ہے، خواہ اس کا تعلق ان کے سیاسی مخالفین سے ہی کیوں نہ ہو۔


تحریر: محمد وقار بھٹی


