سکھر: سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا راج ہےامن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،مولانا محمد صالح انڈھڑ ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کی مجلسِ عاملہ و تحصیلوں کے امراء و نظامی عمومی صاحبان کا مشترکہ اور اہم اجلاس جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیارو واہ، روہڑی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے فرمائی جبکہ اجلاس کی کارروائی جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہرنے انجام دی، جنہوں نے اجلاس کے شرکاءکے سامنے تنظیمی ایجنڈا پیش کیا اور ضلع بھر کی تنظیمی صورتحال، موجودہ حالات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے ترجمان مولانا امان اللہ سکھروی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی فکری، تنظیمی اور دعوتی تربیت کو مؤثر بنانے کے لیے4 اور 5 فروری 2026کو دو روزہ تربیتی کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس کی تیاریوں کا آغاز فوری طور پر کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں مفتی شفیع محمد ہالیجوی،مولانا غلام اللہ ہالیجوی،مولانا عبدالکریم عباسی،مولانا زبیر احمد مھر،حافظ غلام مصطفی برڑو،مولانا غلام علی ڈیپر،مفتی ذبیح اللہ جتوئی،مولانا رفیق حمد میرانی،قاری عبدالغفار سومرو،مولاناسیف اللہ سمائر،حافظ ابو اسامہ عباسی،فرزان علی پھنوار و دیگرشرکاءعہدیداران نے شرکت کی۔
شرکاءاجلاس نے سکھر شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، چوری و ڈکیتی کے واقعات اور عوامی بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر امن و امان کی بحالی کے لیے سکھر کے مختلف علاقوں میں بھرپور عوامی اور تنظیمی تحریک کا آغاز کرے گی، جس کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی طے پایا کہ منگل کے روز سے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کا تنظیمی دورہ شروع کیا جائے گا، جس کے دوران تحصیل سطح پر تنظیمی ریکارڈ، فعالیت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثرثر بنایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت، امن و امان اور تنظیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


