پرندوں کے غیرقانونی شکار پر نوجوان گرفتار، سکھر پولیس کی پٹنی میں کارروائی سے پرندے آزاد

شیئر کریں

پٹنی تھانے کی حدود میں غیر قانونی طور پر پرندے پکڑنے والا نوجوان گرفتار، معصوم پرندے آزاد

سکھر: سکھر کے پٹنی تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر معصوم پرندوں کا شکار کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او پٹنی عمران بھیو نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نہ صرف ملزم کو حراست میں لیا بلکہ پکڑے گئے تمام معصوم پرندوں کو فوری طور پر آزاد کر کے فطرت کے دامن میں واپس پہنچا دیا۔پولیس کی اس بروقت اور انسان دوست کارروائی کو انسانیت اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب صبح سویرے ان معصوم پرندوں کی چہچہاہٹ فضا کو خوشگوار بنا دیتی تھی، مگر آج چند پیسوں کی لالچ نے فطرت کی اس حسین امانت کو ختم کرنے کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

ماہرین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرندوں کا غیر قانونی شکار نہ صرف ظلم ہے بلکہ آنے والی نسلوں سے قدرتی حسن چھین لینے کے مترادف ہے۔

ایسے اقدامات ماحولیاتی توازن کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ہر اس ہاتھ کو روکیں جو معصوم پرندوں کی جان لینے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔

پولیس کی اس قابلِ تحسین کارروائی کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، تاکہ آئندہ کوئی معصوم پرندہ کسی کی لالچ کا شکار نہ بن سکے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے