سکھر: مولانا قاری خلیل احمد بندھانیؒ اور مولانا عبدالمالک بھیریؒ کی دینی، ملی، سیاسی اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان حیات و خدماتِ شیخین سیمینار آج 7 جنوری کو منعقد ہوگا۔
مولانا امان اللہ سکھروی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مولانا قاری خلیل احمد بندھانیؒ اور مولانا عبدالمالک بھیریؒ کی دینی، ملی، سیاسی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ”حیات و خدماتِ شیخین سیمینار زیر صدارت شیخ الحدیث مفتی شفیع محمد ہالیجوی کے بروز بدھ 7 جنوری کو ٹیسٹی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔
سیمنار کی تیاریوں کے حوالے سے سیمینار کے منتظم مولانا امان اللہ سکھروی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مرحوم علماء کی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، ملی شعور کی بیداری اور قومی سطح پر مثبت کردار کی روشن مثال ہے،
جن کی خدمات کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سیمینار میں خصوصی طور پر مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبداللہ جتک، سائیں عبدالحمید مھر، مفتی عبدالباری،حافظ عبدالحمید مھر،ڈاکٹر عزیز اللہ بھیو،ڈاکٹر محمود الحسن چنڑ،شرکت فرمائیں گے، جبکہ سیمینار میں جید علماء کرام، سیاسی زعماء، صحافی برادری اور تاجر رہنما بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
مولانا امان اللہ سکھروی نے کہا کہ یہ سیمینار نہ صرف اکابر علماء کی خدمات کے اعتراف کا ذریعہ ہوگا بلکہ معاشرے میں دینی اقدار، فکری استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔


