وفاقی انشورنس محتسب کی سکھر تاجر برادری کو انشورنس مسائل کی بلامعاوضہ تیزترین حل کی یقین دھانی

شیئر کریں

وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی کا سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ۔

سکھر: وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب مبشر نعیم صدیقی نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اُن کی ملاقات سکھر چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی، بینکنگ اینڈ فنانس کمیٹی کے کنوینر عبدالمجید قریشی، سابق نائب صدر محمد فیصل مغل اور سیکریٹری جنرل محمد نعمان آرائیں سے ہوئی۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کیا کہ اگر انہیں انشورنس پالیسیز، کلیمز یا کسی بھی متعلقہ معاملے میں مشکلات یا شکایات کا سامنا ہو تو وہ سکھر میں قائم وفاقی انشورنس محتسب کے دفتر سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ بزنس کمیونٹی کو شکایات کے تیز رفتار، شفاف اور بلا معاوضہ ازالے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ کے مابین مؤثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چیمبر میں ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک کے قیام کی تجویز بھی پیش کی، تاکہ اراکینِ چیمبر کو انشورنس سے متعلق مسائل کے حل میں فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر چیمبر کے عہدیداران نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایک آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جائے تاکہ سکھر چیمبر کے اراکین کو وفاقی انشورنس محتسب کے کردار، اختیارات اور افادیت سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا سکے۔

آخر میں معزز مہمانوں کو سندھ کی روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئیں جبکہ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

بیورو رپورٹ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے