شکار پور: ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں انتہائی مطلوب ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ابدال شاخ کے مقام پر پولیس کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب گرفتار کئے گئے، جن کی شناخت اکبر بکھرانی اور عمران بکھرانی کے نام سے ہوئی ہے، اکبر بکھرانی کیخلاف 13 اور عمران بکھرانی کیخلاف 4 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات کی فراہمی، پولیس پر حملے اور ڈکیتی کی وارداتوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی کھوبارا لاڑو کے قریب ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک شیر نواز اور دوسرا اربیلو معرفانی ہے۔

تھانہ دائم ملک پولیس کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم بخت ابڑو کو گرفتار کیا گیا، بخت ابڑو پر قاتلانہ حملے، مخالف کو حملے میں زخمی کرنے اور ہنگامہ آرائی کے 4 الزامات عائد کئے گئے ہیں، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے شکار پور پولیس کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ وفا ابڑو


