سابق صدر لاڑکانہ پریس کلب اقبال بابو کی سالگرہ تقریب میں نوید لاڑک، مرتضیٰ کلہوڑو سمیت سینئر صحافی شریک

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی ایس اقبال بابو کی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر لاڑکانہ پریس کلب کے صدر نوید لاڑک، نائب صدر مرتضیٰ کلہوڑو، جنرل سیکریٹری عبدالقادر جاگیرانی، جوائنٹ سیکریٹری سلامت ابڑو، خزانچی منصور عباس ابڑو کے علاوہ سینئر صحافیوں معشوق اوڈھانو، عبدالخالق مغیری، نادر ابڑو، عبدالحفیظ منگی، خان راجا مگسی، نادر مائری، ندیم اختر سومرو، شاہ محمد لاشاری، جاوید سولنگی، وحید لانگاہ، نصیر محمد کھہاوڑ، عبدالقادر گوپانگ، مدثر کھہاوڑ، عبدالحمید بھٹو، ذیشان کھوکھر، علی گل ڈیتھو، محمد اسلم راجپوت، وسیم بھٹو، مومن کنگو، الطاف ولی کھہاوڑ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران لاڑکانہ پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے سینئر صحافی ایس اقبال بابو کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک، سندھی ٹوپی، پھولوں کے گلدستے اور ہار پہنائے گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر نوید لاڑک اور دیگر مقررین نے کہا کہ سینئر صحافی ایس اقبال بابو کی صحافت کے لیے انجام دی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ایس اقبال بابو نے اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے مظلوم طبقے کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کیا اور لاڑکانہ کے اہم مسائل پر رپورٹنگ کرتے ہوئے انہیں نمایاں کیا، جس کے باعث کئی مسائل کے حل میں بھی مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ایس اقبال بابو ہمیشہ ظلم کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہے، اس جدوجہد کے دوران انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود وہ ثابت قدم رہے، جس پر آج ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

رپورٹ نادر مائری


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے