عمرکوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس عمرکوٹ نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ و اعداد و شمار جاری کر دیئے

سال بھر میں 615 مقدمات درج 807 ملزمان گرفتار کیئے گئےضلع بھر میں سنگین جرائم کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ خاص طور پر قتل، زیادتی (ریپ) اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس عمرکوٹ نے سال 2025 میں قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں 18 قتل کے مقدمات درج 63 ملزمان گرفتار

زیادتی (ریپ) کے 06 مقدمات درج 18 ملزمان گرفتار اشتہاری و روپوش 17 اشتہاری ملزمان گرفتار 97 روپوش / مفرور ملزمان گرفتار

دیگر جرائم و کارروائیاں
دیسی و غیر ملکی شراب کے خلاف کارروائیاں
157 مقدمات درج 193 ملزمان گرفتار جبکہ ان سے 15,499 لیٹر دیسی شراب 1,283 پینٹ وہسکی برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس عمرکوٹ نے چرس کے خلاف کارروائیاں میں 81 مقدمات درج 96 ملزمان گرفتار 28 کلو 55 گرام چرس برآمد
آئس / کرسٹل کے خلاف کارروائیاں میں 34 مقدمات درج 38 ملزمان گرفتار 540 گرام آئس

07 گرام کرسٹل برآمد
ضلعی پولیس عمرکوٹ نے گٹکا / ماوا / مین پڑی کے خلاف کارروائیاں کے سلسلے میں 188 مقدمات درج 254 ملزمان گرفتار

20,46,120 گٹکا ساشے 18,091 گٹکا پیکٹس برآمد جبکہ آرمز ایکٹ کے تحت کارروائیوں میں 31 مقدمات درج 31 ملزمان گرفتار جن سے 28 پسٹلز 01 رائفل 02 شاٹ گنز 78 راؤنڈز 08 کارتوس برآمد کیئے گئے ہیں.


رپورٹ لو کمار


