صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل جدوجہد پر سکھر کے سینئر صحافیوں کا لالا اسد پٹھان کی حمایت کا اعلان

شیئر کریں

سکھر: پاکستان کے نامور صحافی اور پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان کی صحافیوں کے مسائل اور ملک میں آزادی صحافت کے لیے جاری مسلسل جدوجہد پر سکھر کے صحافتی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن، سندھ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کیمرامین اینڈ فوٹوگرافرز یونین کے سال 2026ءکے سالانہ انتخابات کے موقع پر صحافتی برادری نے جرنلسٹس پینل کے امیدواران اور اراکین کی کامیابی کے حوالے سے بھرپور امیدوں کا اظہار کیا ہے،کہا کہ 31 دسمبر 2025ءکو جرنلسٹس پینل کے تمام امیدواران بلا مقابلہ کامیاب ہوں گے۔

صحافتی حلقوں کے مطابق یہ انتخابات ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ یہ صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی صحافت اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر صحافیوں نے اس امر پر زور دیا کہ لالا اسد پٹھان اور دیگر صحافتی رہنماؤں کی قیادت میں جاری جدوجہد ملک بھر کے صحافیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہے، جو صحافتی اقدار اور آزاد میڈیا کے تحفظ کی مضبوط ضمانت ہے۔

بیورو رپورٹ

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے