استاد کی مدت ملازمت مکمل ہوتے ہی میانو کوسا کنگری کا پرائمری اسکول بند، محکمہ تعلیم سکھر کی نا اہلی پر احتجاج

شیئر کریں

پرائمری اسکول بند، استاد کی ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کی تعلیم متاثر، دیہاتیوں کا احتجاج

سکھر/خیرپور میرس ضلع خیرپور میرس کے تعلقہ کنگری کے گاؤں میانو کوسا کا سرکاری پرائمری اسکول استاد کی ریٹائرمنٹ کے بعد بند پڑا ہے، جس کے باعث گاؤں کے بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں اور ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔اس صورتحال کے خلاف گاؤں کے مکینوں استاد مظہر علی کوسو، نثار احمد کوسو، ڈاکٹر طالب حسین کوسو، خادم حسین کوسو سمیت دیگر افراد نے احمد پور–رفیق مہیسر روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسکول میں نیا استاد تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم بحال ہو سکے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) خیرپور سے درخواست کی، مگر پسماندہ علاقے ہونے کے باوجود ان کی شکایات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے لیے استاد مقرر کریں۔مظاہرین نے یہ الزام بھی لگایا کہ ریٹائرڈ استاد علی اصغر مہیسر اسکول کا سامان، دروازے اور کھڑکیاں اتار کر لے گیا ہے، جس پر فوری انکوائری کر کے سامان واپس کرایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

بیورورپورٹ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے