ایشز سیریز: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

شیئر کریں

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز شائقین کی حاضری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کی تعداد نے 2015 کے ورلڈ کپ فائنل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ایم سی جی میں میچ دیکھنے کے لیے پہلے روز 93 ہزار 442 افراد موجود تھے، جبکہ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں 93 ہزار 13 شائقین اسٹیڈیم آئے تھے۔

میچ کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم بھی 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے