شکارپور کے سینئر صحافی غلام قادر وفا ابڑو پریس کلب گڑھی یاسین کے بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے
شکار پور میں گڑھی یاسین پریس کلب کے سینئر ممبرآن اور عہدہ داروں کے اتفاق سے غلام قادر وفا ابڑو کو بلا مقابلہ پریس کلب کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق گڑھی یاسین پریس کلب میں 2026 کے انتخابات کا انعقاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایڈووکیٹ اور شکارپور بار کے سابق صدر سید محمد علی شاہ کی زیر نگرانی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس کے نتائج کی بنیاد پر پریس کلب گڑھی یاسین کی 2026 کیلئے نئی کابینہ کی تشکیل مکمل کی گئی، انتخابی نتائج کے مطابق سلیم احمد سومرو، سرپرست اعلیٰ ، شفیق احمد مہر پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے،

جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدے پر مور خان جتوئی کا انتخاب عمل میں آیا، محبوب علی دیناری نائب صدر، غلام قادر وفا ابڑو جنرل سیکریٹری، حبیب اللہ کمبوہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔مالی امور کی ذمہ داری بلاول سومرو، آفس سیکریٹری کے عہدے پر محکم الدین مہر ، ایگزیکیٹو کمیٹی ممبر ان میں نوید علی سومرو اور اے ڈی ابڑو شامل ہیں۔
علاوالدين مہر آڊيٹر بنایا گیا اس موقعے پر ڊسٹرکٹ بار ايسوسيئيشن جي سنيئر ايڈووکيٹ سيد محمد علی شاھ اور سوشل ابڑو ويلفيئر ساوا کا ضلع شکارپور کا صدربشيراحمد ابڑو نائب صدر سمندرعلی ابڑو فناس سيکيٹری محمد بخش ابڑو سينيئر صحافی شھمير علی جمالی اور دوسرے دوستوں نے منتخب عهديدارون کو پھولوں کے مالا اور هار پہنا کر مبارکباد دی۔۔۔


