اللہ والا چوک کنری پر علی جان کی قیادت میں مہاجر کلچر ڈے کی تقریب ‘زبردست جوش و خروش

شیئر کریں

کنری: کنری میں اللّٰہ والا چوک پر رات گئے مہاجر کلچر ڈے کی دھوم کیک کٹنگ،آتش بازی،جوش و جذبہ، نعرے بازی اور اپنی ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار۔

اللّٰہ والا چوک کنری پر مہاجر کلچر ڈے کے حوالے سے مہاجر نوجوانوں نے علی جان کی قیادت میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا فلگ شگاف نعرے بازی کے ساتھ ساتھ جوش و جذبے سے ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا تقریب میں مارواڑی بھٹی برادری کے سردار محمد جمیل بھٹی توصیف کے ٹی اسامہ پٹیل کامران شاہ عمیر بھٹی توصیف خوشی و مہاجر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

اس موقع پر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجر یومِ ثقافت وہ حسین دن ہے کہ جب تمام مہاجر ، اپنا ثقافتی لباس پہن کر ، لبوں پر اُردُو کی دی ہوئی چاشنی سزا کر ، اپنے کردار کو مزید بہتر بنا کر دنیا بھر میں خوشیاں منانتے ہیں، اس دن ہم اپنے دوست احباب کو نا صرف مہاجر یومِ ثقافت کی مبارک باد دیتے ہیں بلکہ تمام رنجشوں کو بھلا کر گلے لگاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرتا پاجامہ، اردو ادب، شاعری، سلیقہ، پاندان، بریانی، ساڑھی اور دیگر ثقافتوں کی امین مہاجر قوم آج اپنا ثقافتی دن جوش وجذبہ سے منا رہی ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سردار محمد جمیل بھٹی اور علی جان کے ہمراہ کیک کاٹا اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا.

لو کمار


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے