سکھر میونسپل کارپوریشن کی آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی، درجنوں ہلاک کر دیئے گئے

شیئر کریں

سکھر: شہری شکایات پر میونسپل کارپوریشن کی کارروائی، آوارہ کتوں کے خلاف مہم تیز،تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیشِ نظر میونسپل کارپوریشن سکھر متحرک ہو گئی ہے۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن پیر واحد بخش کی ہدایات پر اینٹی ڈاگ بائٹ سیل نے شہر بھر میں آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں سے دو درجن سے زائد کتے مارے جا چکے ہیں۔اینٹی ڈاگ بائٹ سیل کے انچارج دانش قریشی کے مطابق پرانا سکھر، نیو پنڈ، بکھر چوک، وسپور محلہ، قریشی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے دوران اب تک 30 سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کیا جا چکا ہے، جبکہ شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی احتیاط سے انجام دی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔طویل عرصے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کتا مار مہم شروع ہونے پر شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیشِ نظر اس مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ بچوں اور دیگر شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے