نوشہرو فیروز: ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے آج ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحل خان کھوسو کے ہمراہ ضلع میں جاری قومی انسدادپولیو مھم کے تیسرے روز ضلع کی مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے رند موری، اللہ والا چوک مٹھیانی بائی پاس کی ٹرانزٹ پوائنٹس اور رورل ھیلتھ سینٹر مچر میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں سے آج کے دن کور کئے گئے بچوں کی تعداد معلوم کی۔

انہوں نے ویکیسن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ٹیموں کو ملنے والی اور استعمال ہونے والی ویکیسن کی تعداد معلوم کی۔

انہوں نے ٹیموں کو مزید محنت کرنے اور آنے جانے والی تمام گاڑیوں میں مسافر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلانے کی ہدایات کی۔

اس موقع پر موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور فنگر مارک کئے گئے۔



