لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں جدید فلورواسکوپک ایکس رے مشین کا افتتاح

شیئر کریں

اڑکانہ (بیورو رپورٹ) چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں فلورواسکوپک ایکس رے مشین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ مشین لاڑکانہ کی تاریخ میں پہلی بار نصب کی گئی ہے، جس سے علاقے کے عوام کو معیاری تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر امجد بجاراڻي، ڈاکٹر بھگوان داس، ڈاکٹر جمشید ابڑو، اسٹور کیپر عبدالرسول بھٹو اور اسپتال کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جہاں ایم ایس ڈاکٹر امجد بجاراڻي نے ربن کاٹ کر مشین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد بجاراڻي نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور جمیل سومرو کے تعاون سے یہ جدید فلورواسکوپک ایکس رے مشین چانڈکا اسپتال کو فراہم کی گئی ہے۔ڈاکٹر امجد بجاراڻي کے مطابق اس مشین کے ذریعے معدے، آنتوں، پتے کی پتھری سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص زیادہ درست اور تیز رفتاری سے ممکن ہو سکے گی، جس سے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت مریضوں کی تکلیف میں کمی آئے گی اور انہیں علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایم ایس چانڈکا اسپتال نے مزید کہا کہ اسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی فلاح کے لیے ایسی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے