راکھی ساونت نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر نتیش کمار کو کھری کھری سنادیں

شیئر کریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون کے نقاب کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔ اداکارہ نے زور دیا کہ اسلام خواتین کو نقاب کرنے پر زور دیتا ہے اور کوئی شخص اسے چھو نہیں سکتا۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر میں سرِبازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا لگے گا ؟ انکا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ عزت دینے کی بات کرتے ہیں اور پھر بے عزتی کرتے ہیں؟آپ کو شرم نہیں آتی؟

ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں آپ اور یوپی بہار کی عزت کرتی ہوں لیکن عورت کے ساتھ ظلم اور نقاب کے ساتھ کھیل برداشت نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ جیو اور جینے دو، یہ بنیادی اصول ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب! مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج

انکا کہنا تھا کہ آپ ایک اچھے سیاستدان ہیں، آپ نے یہ کیا کردیا؟راکھی نے نتیش کمار سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسلم خاتون کو بہن کہہ کر میڈیا کے سامنے اس سے براہ راست معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک سرکاری تقریب کے دوران نتیش کمار نے اسٹیج پر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آنے والی ڈاکٹر نصرت پروین کو پہلے حجاب ہٹانے کو کہا۔ لیکن جب انہوں نے فوری ردعمل نہیں دیا تو وزیراعلیٰ نے اچانک ان کا حجاب خود کھینچ کر ہٹا دیا جس نے وہاں موجود افراد میں شدید حیرت اور غصہ پیدا کر دیا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے