مٹھی: گزشتہ روز تعلقہ مٹھی کے گاؤں ہریار میں 40 سالہ نوجوان گوردھن ولد سروَن مینگھواڑ کی خودکشی کے بعد اس کے لکھے گئے خط میں انکشاف ہوا کہ اسے گاؤں بھارو کے تڑ کے پٹیل اور بااثر شخص ستیڈان سنگھ ٹھکر کی جانب سے کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا تھا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

واقعے پر پی پی پی ایم پی اے سریندر ولاسائی کی جانب سے سخت نوٹس لینے کے بعد چیلہار پولیس نے بالآخر متوفی کے بھائی بھلومل ولد سروَن مینگھواڑ کی مدعیت میں چیلہار تھانے میں مقدمہ نمبر 20/2025 بجرم دفعہ 322 پی پی سی درج کر لیا ہے۔
تاہم بااثر نامزد ملزم کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے۔


