انجمن غلامانِ قلندر کی محفل ہدیۂ درودِ پاک کا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد

شیئر کریں

کنری: کنری میں سماجی، صوفیانہ اور روحانی جماعت انجمنِ غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے زیرِ اہتمام خانقاہ آشیانۂ قلندری بستان کنری میں ماہانہ ستائیسویں محفلِ ہدیۂ کثرتِ درودِ پاک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی،

جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اس موقع پر انجمنِ غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے سربراہ سائیں سید غلام حیدر شاہ قلندری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سچی محبت انسان کو نفس کی غلامی سے آزاد کر کے محبوبِ حقیقی سے جوڑ دیتی ہے۔ انہوں نے سجاگی (بیداری) کو دل کی وہ کیفیت قرار دیا جس میں بندہ رات کی خاموشی میں اپنے رب سے قرب حاصل کرتا ہے۔


سائیں نے مزید فرمایا کہ نیند بھی موت کی ایک جھلک ہے، جس میں اللہ تعالیٰ انسانوں کی روحیں اپنی قدرت میں لے لیتا ہے اور جسے چاہے مقررہ وقت تک واپس لوٹا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومن کی نیند بھی عبادت کا رنگ رکھتی ہے، کیونکہ وہ اپنی سانس اور زندگی اللہ کے سپرد کر دیتا ہے۔
محفل کے دوران نعت خوانی بھی کی گئی اور (6 کروڑ 56 لاکھ 76 ہزار) درودِ پاک کے نذرانے محبوبِ رحمتُ للعالمین حضرت محمد ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ملک، قوم، امتِ مسلمہ کی سلامتی و خوشحالی اور سندھِ سُہانی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

(رپورٹ لو کمار)


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے