لہر کالونی لاڑکانہ میں گیس سیلنڈر دھماکہ، 5 گھروں کی چھتیں اڑگئیں، خاتون و بچی جانبحق

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ کی لہر کالونی میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، جبکہ دھماکے کے باعث 15 سے 20 افراد، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، ملبے تلے دب گئے۔

موقع پر دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرکے ملبے سے نکالا گیا اور طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک خاتون اور ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،

جنہیں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی ہدایات پر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کروایا، جبکہ ریسکیو اور طبی سہولیات کی نگرانی جاری ہے۔ اس موقع پر ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور طبی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ نادر مائری


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے