ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو کا پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کی فلاح و بہبود پر تبادلۂ خیال

شیئر کریں

سکھر: ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو کا سکھر پریس کلب کا دورہ، صحافتی امور پر تبادلۂ خیال، مختلف شعبہ جات کا معائنہ ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو نے سکھر پریس کلب کا اہم دورہ کیا،

جہاں انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران جن میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنماء و فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان، پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی سکھر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صحافتی امور، میڈیا کے بدلتے رجحانات اور علاقائی سطح پر صحافتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر انفارمیشن نے پریس کلب کے مختلف شعبہ جات جن میں یونین آف جرنلسٹس، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن، سوشل میڈیا سیل، کانفرنس ہال، زیر تکمیل آڈیٹوریم، ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو، جم اور کیرم روم شامل ہیں، کا معائنہ کیا۔

انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی قابلِ تعریف اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔غلام عباس گوراہو نے پریس کلب کے انفراسٹرکچر، زیر تعمیر منصوبوں اور دستیاب سہولیات میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، جن کو بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر انہوں نے ممتاز صحافی لالا اسد پٹھان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عہدیداران نے ڈائریکٹر انفارمیشن کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی تعاون اور سرکاری اداروں کی جانب سے سرپرستی صحافیوں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

رپورٹ رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے