ٹریفک جام کے مسائل پر سکھر اسمال ٹریڈرز کی ASP سٹی صہیب سے ملاقات

شیئر کریں

سکھر: آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے ایک وفد نے اے ایس پی سٹی صہیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما وفد میں شامل تھے۔ دوران گفتگو صدر انجمن تاجران بندر روڈ اور وایس چئیرمین آ ل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری ناظم الدین شیخ نے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جانے پر زور دیا.

اے ایس پی کیپٹن صہیب نے ان مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون ہی بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔ دریں اثناء صدر انجمن تاجران بندر روڈ ناظم الدین شیخ نے اے ایس پی کیپٹن صہیب کو انجمن تاجران بندر روڈ تشریف لانے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔

 

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے