کنری کے تجارتی مراکز میں ٹریفک نظام درھم برھم، نمازیوں، طلبہ کو آمد و رفت میں مشکلات

شیئر کریں

کنری: بے ہنگم ٹریفک اورلوڈرگاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا، طلبہ وطالبات وشہریوں کاپیدل چلنادشوار،ٹریفک پولیس اہلکار وں کی چشم پوشی حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کنری شہر میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہونے کے باعث ٹریفک جام رہنامعمول بن چکاہے جس کی وجہ سے نظام زندگی سخت متاثرہورہاہے کاروباری اور اسکولوں کی چھٹی کے اقات میں مسافربسوں اور بڑی لوڈر گاڑی کے شہر کی اہم شاہراہوں،مارکیٹوں،بازار اور گلیوں میں داخلے کی وجہ سے چھوٹی ٹریفک کی روانی متاثرجبکہ طلبہ وطالبات ا ورشہریوں کاپیدل چلنا بھی دشوارہے چکاہے،صورتحال اس قدرابترہے کہ ایمرجنسی کے وقت مریضوں کواسپتال منتقل کرنا اورمرنے والے افراد کاجنازہ لیجانا بھی بے حد مشکل ہوگیاہے، امریکن چوک اوراللہ والا چوک پر رکشوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ٹریفک کی روانی دن بھر متاثررہنامعمول بناہوا ہے،کم عمررکشہ ڈرائیوراور موٹرسائیکل سوار وں کی تیزرفتاری اورکرتب بازیوں کی وجہ سے آئے روز ہوالناک حادثات بھی معمول بنے ہوئے ہیں ٹریفک کے نظام میں بہتری کے عمل پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں کوانکے حال پر چھوڑ کر رکھاہے اور وہ دن بھر شہرکے داخلی وخارجی رستوں پرموجود لوڈرگاڑیوں اورمسافربس مالکان سے مبینہ طورپر سرعام بھتہ وصولی میں مصروف رہتے ہیں اورانہوں نے اندورن شہرکی صوتحال پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے صورتحال کے پیش نظر شہری اورطلبہ وطالبات سخت مشکلات کاشکار ہیں شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے حکام بالاسے نوٹس لینے اور کاروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

رپورٹ لوکمار


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے