مسلم لیگ ن کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر سیدہ یٰسمین کی قیادت و کارکنوں کو مبارکباد

شیئر کریں

سانگھڑ: پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سندھ کی نائب صدر سیدہ یاسمین کوثر نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پوری قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے جاری کردہ مبارکبادی بیان میں انہوں نے کہا کہ:“مریم نواز نے مختصر مدت میں جس غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب ایک نئی ترقیاتی سمت کی طرف بڑھ چکا ہے۔ صوبے کو یورپ کے طرز پر جدید، ترقی یافتہ اور عوام دوست خطہ بنانے کی جو پالیسی انہوں نے اختیار کی ہے، اس کے مثبت نتائج پورے ملک کے سامنے آ رہے ہیں۔ عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے، امن و نظم بہتر ہوا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کا نیا سفر شروع ہوچکا ہے۔”سیدہ یاسمین کوثر نے مزید کہا کہ سابق دورِ حکومت کی بدانتظامی، نااہلی اور ’’عثمان بزدار دور کی نحوست‘‘ کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ:“آج کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ عوام نے کارکردگی، جدوجہد اور خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کر رہی ہے اور عوام نے اپنے مستقبل کو روشن قیادت کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔”انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، خواتین ونگ اور قیادت کو اس تاریخی کامیابی پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت اور مریم نواز کی محنت و شفاف حکمرانی کا نتیجہ ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے