حیدرآباد کے اراکین اسمبلی کی شہر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کاوشیں لائق تحسین

شیئر کریں

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بلدیہ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں صوبائی و مقامی افسران اور سیاسی قیادت سے خطاب کر رہے ہیں

 

حیدرآباد: اہم ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت سوک سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیاتی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور ہمارا اپنا گھر ہے، اسے ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اس شہر پر خصوصی توجہ ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ حیدرآباد کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے لائے جائیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیدرآباد کے کئی ترقیاتی پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ متعدد پر تیزی سے کام جاری ہے۔شہر کے مسائل زیادہ ہیں لیکن حکومت اور تنظیمی ذمہ داران مل کر دن رات کام کررہے ہیں۔
حیدرآباد کا انفراسٹرکچر بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔پانی اور ڈرینیج کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے حیدرآباد کے عہدیداران مسلسل مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے کوششیں کرتے رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج منظور ہوچکا ہے اور اس شہر کو ماڈرن اربن سینٹر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے واسا کو میئر کے ماتحت کیا گیا ہے، ویسے ہی ایس بی سی اے کو بھی نچلی سطح پر بااختیار بنایا جارہا ہے۔حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو مکمل طور پر مضبوط اور بااختیار کیا جائے گا۔ہمارا مقصد ہے کہ شہر کے ادارے ایک ہی چھت تلے مؤثر طریقے سے کام کریں تاکہ عوام کو سہولیات تیزی سے مل سکیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ
حیدرآباد کے مسائل کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو سے براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی، لیکن وزیر اعلیٰ سندھ سے ہمارے عہدیداران بھرپور انداز میں لڑتے ہیں تاکہ شہر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز اور منصوبے مل سکیں تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر عہدیداران اور معززین نے شرکت کی۔

 

رپورٹ عبدالوحید شیخ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے