کنری: محمد اقبال بھٹی پریس کلب کنری کے چیئرمین الیکشن کمیشن نامزد

سال 2026 کے انتخابات کے سلسلے میں پریس کلب کنری کا اہم اجلاس صدر پریس کلب اعجاز مغل کے زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں تمام معزز اراکین نے اتفاق رائے سے محمد اقبال بھٹی کو سال 2026 کے انتخابات کے لئے چیئرمین الیکشن کمیشن منتخب کیا،

اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد اقبال بھٹی نے 2026 کے انتخابات کے لئے 28 نومبر جمعہ کے دن کا اعلان کرتے ہوئے تمام معزز اراکین کو بھرپور شرکت کی تلقین کی۔

اجلاس میں سینئر صحافی فدا حسین حیدری کی جانب سے تمام معزز اراکین کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا، تمام اراکین نے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ لو کمار


