سانگھڑ: سانگھڑ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی جانب سے لیڈیز ورکرز کنونشن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا کنوینشن میں رکن قومی اسمبلی نزہت صادق نے خصوصی شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی یہ کنونشن صوبہ سندھ کی نائب صدر سیدہ یاسمین کوثر شاہ کی زیرِ میزبانی ایک مقامی نجی ہال میں منعقد کیا گیا،
جہاں پنجاب سے رکنِ قومی اسمبلی نِزہت صادق نے خصوصی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے کنونشن میں مسلم لیگ (ن) سندھ کی صدر زائدہ بھنڈ، ہیر علوی، کرن علوی اور خالد آرائیں سمیت خواتین ونگ کی متعدد اہم شخصیات بھی شریک تھیں، جبکہ محترمہ نِزہت صادق کا پرتپاک استقبال میزبان سیدہ یاسمین کوثر شاہ نے کیا اپنے پرجوش خطاب میں رکنِ قومی اسمبلی نِزہت صادق نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا: "ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہمیں کیا ملا، بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ اگر نیت صاف ہو تو اللہ کامیابی ضرور عطا کرتا ہے۔” نزہت صادق نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے تعلیمی اصلاحات، اسکولوں کی بہتری اور صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے منصوبے دیگر صوبوں میں بھی شروع کیے جائیں تاکہ ملک بھر میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے بی آئی ایس پاور بیت المال کے ذریعے غریب خواتین کی مالی معاونت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار خاندانوں، بالخصوص خواتین، کو سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تقریب سے زائدہ بھنڈ، حریم علوی اور کرن علوی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانے، معاشی خودمختاری دینے اور سیاسی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے ملک گیر سطح پر مؤثر اقدامات کر رہی ہے میزبان سیدہ یاسمین کوثر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانگھڑ کی خواتین مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین بازو ہیں۔ ایسے کنونشنز نہ صرف کارکن خواتین میں بیداری پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں سماجی و سیاسی سطح پر مزید متحرک ہونے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں تقریب کے آخر میں خواتین کارکنان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا پورا ہال نعرۂ تکبیر اور نعرۂ مسلم لیگ ن کے نعروں سے گونج اٹھا، اور کنونشن بھرپور جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ وقار صدیقی


