حضرت داتارؒ کے عرس پاک کے موقع پر جام صاحب ٹاؤن میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

شیئر کریں

سانگھڑ: حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار رحمتہ اللہ علیہ کے 754 ویں عرس پاک (میلے) کے موقعے پر اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے جانب سے اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام جام صاحب ٹاؤن میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔


مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی تھے۔ جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیر آباد مدثر حسین ڈومکی بھی موجود تھے۔


مہمانان کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے آفس سپرنٹینڈنٹ اصغر علی آرائیں اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جاوید ملک کے ہمراہ اجرک کے تحائف پیش کئے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی عبدالصمد نظامانی نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر ٹیمز کے ہمراہ یادگار گروپ تصاویر بھی بنائی گئیں۔
عرس پاک (میلے) کے تینوں دن صوبائی وزیر اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ سندھ جناب سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت پر اور سیکریٹری جناب منور علی مہیسر کی سرپرستی میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری رہیں گے۔

رپورٹ وقار بھٹی

 

 

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے