کمسن لاپتہ بچی سکھر پولیس کی بروقت کارروائی پر 4 گھنٹے میں والدین کے حوالے

شیئر کریں

سکھر: سکھر پولیس کی بروقت کارروائی؛ 5 سالہ لاپتہ بچی عنایہ عباسی چار گھنٹوں میں بازیاب، والدین کے حوالے سکھر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِّعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 سالہ لاپتہ بچی عنایہ عباسی کو صرف چار گھنٹے کے اندر تلاش کرکے بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی عنایہ آج دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلی اور اچانک لاپتہ ہوگئی، جس پر اہلخانۂ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

بچی کی گمشدگی کی خبر ملتے ہی ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر بچی کی تلاش کے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ نیو پنڈ نوید نواز شیخ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جدید طریقۂ کار، مؤثر حکمت عملی اور تیز رفتار کارروائی کے ذریعے مختصر وقت میں اہم پیشرفت حاصل کی۔بالآخر مسلسل کوششوں کے نتیجے میں 5 سالہ عنایہ عباسی کو بحفاظت برآمد کرلیا گیا۔ بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو اس کے والد غلام حیدر عباسی کے حوالے کردیا گیا۔ اپنے کمسن بچے کی واپسی پر اہلخانہ نے سکھر پولیس خصوصاً ایس ایس پی سکھر اظہر خان اور ایس ایچ او نوید نواز شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کارکردگی کی تعریف کی۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے بھی پولیس ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے واقعات میں فوری ردعمل سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے