سکھر: یوسی 10میں واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن کی بھرمار ،علاقہ مکین یوسی چیئرمین و انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ، مئیر سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر کی یونین کمیٹی دس بروہی محلہ کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں پانی کی عد م دستیابی پر یوسی چیئرمین اور دیگر واٹر سپلائی عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں یوسی چیئرمین اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی کنکشن دینے میں مصروف ہیں بروہی محلہ کے مکینوں کیلئے آنے والی پانی کی لائن سے دیگر علاقوں میں غیر قانونی کنکشن دیکر علاقے میں جان بوجھ کر پانی کی قلت پیدا کی جارہی ہے،
جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے علاقہ مکینوں نے نشاندہی کی ہے کہ علاقے کی مین لائن سے کئی افراد کو غیر قانونی کنکشن دیئے جارہے ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشان حال ہیں گھریلوں سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم پی پی سپورٹرز اور ووٹرز ہیں اور اپنے ہی ووٹرز کیساتھ یہ ظلم نا قابل برداشت ہو گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مئیر سکھر سے پانی پر سیاست چمکانے والے عناصروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے جائے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔


