جرائم پیشہ افراد کیخلاف سکھر پولیس کی کارروائیاں، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار

شیئر کریں

سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، روپوش ملزم گرفتار

سکھر: ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد جبکہ ایک روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سانگی پولیس نے ایس ایچ او اختیار منگریو کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے شہری کرن (ہندو) کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ آج صبح تھانہ سانگی کی حدود میرانپور چوک سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ناکہ بندی کی، جس دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔دوسری جانب تھانہ اے سیکشن پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمے میں روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم طلعت فاروق میمن کے خلاف کیس نمبر 229/2025، دفعہ F-489 کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ طویل عرصے سے روپوش تھا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیموں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تمام تھانوں کو ہدایت جاری کی کہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سکھر پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے