یوسی 8 آدم شاہ کالونی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز چیئرمین محمد اجمل ملک کی کوششیں رنگ لانے لگیں
سکھر: سکھر کی یوسی نمبر آٹھ آدم شاہ کالونی میں طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا آخرکار آغاز ہوگیا۔ چیئرمین محمد اجمل ملک کی انتھک کاوشوں اور سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

یوسی آٹھ کے چیئرمین محمد اجمل ملک، وائس چیئرمین غلام حسین لغاری اور سیکرٹری بلاول گڈانی کی نگرانی میں گلیوں اور محلوں کی تعمیرِ نو، نکاسیٔ آب کے نظام کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے گلیوں میں پانی جمع رہتا تھا، ٹوٹی سڑکوں اور نکاسیٔ آب کے ناقص نظام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

نماز کے اوقات میں مساجد جانے والے نمازیوں اور اسکول جانے والے بچوں کے لیے بھی راستے دشوار ہو گئے تھے۔چیئرمین محمد اجمل ملک کی کوششوں سے ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ اور چیئرمین محمد اجمل ملک کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چیئرمین محمد اجمل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جماعت رہی ہے، جس نے ہر دور میں عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی یوسی کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں، انشاءاللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔چیئرمین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یوسی آٹھ کو ترقی و خوشحالی کی مثال بنایا جائے گا، تاکہ عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو اور بنیادی سہولیات ہر شہری کو میسر آئیں۔


