لاڑکانہ:لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے زرعی اجناس گندم اور دھان کی فصلوں کے وزن اور تول کے دوران ہونے والی غیر قانونی کٹوتیوں اور کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پہلے سے قائم کمیٹیوں کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ اعلامیے میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فصلوں کی پیمائش اور تول میں بے ضابطگی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔
فصلوں میں غیرقانونی کٹوتیوں کا سدباب، لاڑکانہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹیاں فعال


