سانگھڑ:پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کی نائب صدر سیدہ یاسمین شاہ کی زیرِ نگرانی شاہ ہاؤس سانگھڑ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر حمیدہ یوسف زئی، ناہید چنا، زرینہ لغاری، شبانہ قریشی، ثمینہ عباسی، اور دیگر خواتین رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ تقریب میں مریم نواز شریف کی سیاسی خدمات، عوام دوست پالیسیوں اور خواتین کے لیے کیے گئے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سیدہ یاسمین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف ملک میں خواتین کی بااختیار قیادت کی علامت بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوامی خدمت کے عزم کو نئی توانائی دے رہی ہے۔

تقریب میں کیک کاٹا گیا، مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ان کی دراز عمری، کامیابی اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
آخر میں شرکاء نے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔

رپورٹر محمد وقار بھٹی

