سکھر: روہڑی میں بدامنی، لوگ دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے، چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، روزانہ چار سے پانچ گھروں اور دکانوں کا صفایا ہونے لگا، پولیس صرف کاغذی کاروائی تک محدود،خبر کے مطابق روہڑی شہر اور گردونواح کے علاقے ان دنوں سخت بدامنی کی لپیٹ میں ہیں اور روزانہ شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے ہیں۔

شہر میں چوری کی وارداتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ شہری اب گھر کو بند کرکے جانے میں بھی خوف محسوس کرنے لگے ہیں روزانہ چار سے پانچ چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں جن میں چور گھروں اور دکانوں کا صفایا کرکے چلے جاتے ہیں

مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے شیخ محلہ میں گذشتہ روز شہری گھر بند کرکے رشتہ دار سے ملنے گئے اور واپس آئے تو گھر کا صفایا ہوچکا تھا روہڑی کے علاقے باغائی بھٹو میں محکمہ صحت کے ملازم میاں بیوی کے گھر سے چور سات تولے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لے گئے روز ہونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور پولیس صرف اپنی کاغذی کاروائی تک محدود ہے جس نے شہریوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔


