کشمیر بلیک ڈے پر سانگھڑ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

شیئر کریں

سانگھڑ: انڈیا کی جانب سے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف پاکستان بھر یوم سیاہ کے طور منایا گیا۔


اس سلسلے میں سانگھڑ میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے میونسپل آفیس سے پریس کلب چوک تک کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر نے کی۔

ریلی ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، اسکولوں کے طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


ریلی کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے زور دار نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔


ایس ایس پی سانگھڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرایا جائے اور انڈین آرمی کی غیر قانونی قبضہ سے کشمیری عوام کو نجات دلائی جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مسلم فاروق، صابر حسین مہر، پرنسپل بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کوثر عباس سمیت دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تمام تعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

رپورٹ محمد وقار بھٹی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے