کچے کے دیہات کا رابطہ سیلاب کے بعد تاحال شہروں سے منقطع، کمیل شاہ کا فوری نوٹس

شیئر کریں

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا نوٹس، کچے کے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ بحال کرنے کے لیے راستے کی تعمیر جاری
سکھر: سیلاب کے دوران دریائے سندھ میں راستہ بہہ جانے کے باعث یونین کونسل پنھواری کے کچے کے سینکڑوں دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے باعث مقامی آبادی کو آمد و رفت اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔شہریوں کی شکایات پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ کے مقام پر برج کے نیچے عارضی راستہ بنایا جائے تاکہ دیہاتی علاقوں کے لوگ آسانی سے شہر تک پہنچ سکیں۔ہدایت کے بعد یونین کونسل انتظامیہ نے راستے کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کے اس اقدام کو عوام دوست قدم قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لوگوں کی آمد و رفت میں درپیش مشکلات دور ہو جائیں گی اور روزمرہ زندگی معمول پر آ جائے گی۔

رپورٹ رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے