تحریک لبیک پاکستان ضلع تھرپارکر کا پنجاب پولیس کے تشدد کیخلاف مٹھی پریس کلب پر احتجاج

شیئر کریں

مٹھی:تحریک لببیک پاکستان ضلع تھرپارکر کی جانب سے مٹھی میں پنجاب پولیس کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے خلاف پریس کلب مٹھی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ پنجاب پولیس کے خلاف سخت نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں مفتی علی نواز جھانگرو، مفتی ساجد علی ہنگورجو، مولانا محمد حنیف راہموں، فرحان قادری، نواز بجیر اور عوام اہل سنت نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مطالبا کیا کہ ھماری مرکزی قیادت پر رات کے اندھیرے میں حملے کئے گئے، ہم ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 

(نمائندہ تعبیر وطن)


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے