پیپلز یوتھ سندھ کے جیالوں کو مختلف عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جاوید نایاب لغاری
سانگھڑ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر و شہید بینظیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید نایاب لغاری نے میرپورخاص ڈوہزن میں پیپلز یوتھ کے سرگرم جیالوں عنایت ناریجو، منٹھار آریسر، ماجد ہالیپوٹو، محبوب خاصخیلی اور نور نبی جونیجو و دیگر کو پارٹی میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد عہدیداران پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے، عوامی خدمت اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جاوید نایاب لغاری نے اس موقع پر کہا کہ میر پور خاص ڈویزن کے پیپلز یوتھ پارٹی کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کی توانائی اور عزم سے پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔پیپلز یوتھ سندھ کے صدر و جنرل سیکریٹری شہید بینظیر آباد ڈویژن جاوید نایاب لغاری نے مزید کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے بے مثال اعتماد پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے پیپلز یوتھ سندھ کے جیالوں کو پارٹی تنظیم میں اہم ذمہ داریاں سونپیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قیادت کا ہم پر اعتماد اور جیالوں کی جدوجہد کا اعتراف ہے، اور ہم عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کے نظریے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق خدمت اور جدوجہد کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
نمائندہ تعبیر وطن


