نظرمحلہ لاڑکانہ کے استاد ATM فراڈ کا شکار، رقم واپسی کیلئے مدد کی درخواست

شیئر کریں

لاڑکانہ: نظر محلہ کے رہائشی بزرگ ایچ ایس ٹی استاد نے مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ سے نکلوائی گئی رقم واپس نہ ملنے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے بزرگ استاد محمد علی ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ نیشنل بینک کی مین برانچ کے اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے دھوکے سے ان کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر دیا اور بعد ازاں ان کے اکاؤنٹ سے 68 ہزار روپے نکال لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی جس کی شکایت مارکیٹ تھانے اور بینک انتظامیہ کو بھی دی گئی ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بزرگ استاد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کے خلاف کارروائی کریں اور ان کی رقم واپس دلائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔

 

نمائندہ تعبیر وطن


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے