نیو بس اسٹینڈ لاڑکانہ کے طالبعلم کا چھینی گئی موٹرسائیکل نہ ملنے پر احتجاج

شیئر کریں

لاڑکانہ:شہر کے نیو بس اسٹینڈ علاقے کے رہائشی نویں جماعت کے طالبعلم نے مبینہ طور پر چھینی گئی موٹر سائیکل واپس نہ ملنے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے طالبعلم عبدالشکور میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح میں اپنے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو فیصل کالونی کے ایک نجی اسکول چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ رائس کینال روڈ پر، جو تھانہ ولید کی حدود میں آتا ہے، تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے میرا راستہ روک کر اسلحے کے زور پر مجھے یرغمال بنایا اور میری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ عبدالشکور میمن کے مطابق، واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ ولید کو دی گئی، مگر پولیس کی جانب سے نہ تو کسی قسم کی کارروائی کی گئی اور نہ ہی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ طالبعلم نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور چھینی گئی موٹر سائیکل واپس دلا کر انصاف فراہم کیا جائے۔

(رپورٹ نادر مائری)


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے