مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کی اور پکڑی گئی، ندا یاسر کا اعتراف

شیئر کریں

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔ حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں۔ مجھے چیٹنگ نوٹ نکالنے کا موقع ہی نہیں ملا اور چیٹنگ نوٹ کاپی کے ساتھ چلا گیا۔ بعدازاں ٹیچر نے ٹیسٹ کاپی بھی ہمارے سامنے ہی چیک کیں اور اس میں سے وہ چیٹنگ نوٹ نکل آیا تو پوری کلاس کے سامنے لہراتے ہوئے کہا کہ ندا شرم کرلو نقل کرنا تو سیکھ لو۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے