سکھر: انجمن تاجران بندر روڈ کے ترجمان پریس سیکرٹری وقار شیخ نے کہا ہے کہ بروز جمعرات 7.35بجے شام چار ڈکیت انجمن تاجران بندر روڈ کے نائب صدر دوم جےپرکاش کی دکان پرآئے اور پندرہ لاکھ روپے اور تین عدد موبائل فون کی ڈکیتی کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔ال سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے بانی و قائد حاجی ہارون میمن انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ ،جنرل سیکرٹری شکیل احمد کللوڑ،ناںب صدر عثمان غنی ،طارق خان اور دیگر نے موقع واردات پر پہنچ کر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بندر روڈ پر احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل جائے وقوعہ بندر روڈ پر تشریف لائے۔ایس ایس پی سکھر نے دو سے تین دن میں ریکوری کرانے کی بھرپور یقین دہانی کراںی کروانے پر احتجاج ختم کیا گیا۔دریں اثنا انجمن تاجران بندر روڈ کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر دو سے تین دن میں ریکوری نہ کراںی گئی تو پھر سے احتجاج کی کال دیں گے۔

رپورٹ رضوان لودھی


