سانگھڑ: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اسرائیل کے خلاف پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سانگھڑ کی جانب سے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے اسرائیلی بربریت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے میں طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسنین، عبدالواحد جمالی، حافظ اظہر معاویہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل رات کی تاریکی میں غزہ کی محصور اور بھوکی عوام کے لئے خوراک اور ادویات لے کر جانے والے قافلوں کو نہ صرف روکتا ہے بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے کارکنان کو یرغمال بناکر تشدد اور گرفتاریوں کا نشانہ بناتا ہے جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے مقررین نے مزید کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے اور فلسطینی عوام تک امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر حال میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
رپورٹ محمد وقار بھٹی


