رتوڈیرو : پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی ورکنگ کمیٹی کے رکن سرزادہ میر صوبدار خان جلبانی کی جانب سے دونوں جہانوں کے سردار نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

کی ولادت باسعادت کی خوشی میں سالانہ محفل میلاد کی تقریب میر میرج ہال رتوڈیرو میں منعقد کی گئی

جس میں بڑی تعداد میں شہر کی سیاسی و سماجی رھنماؤں ، شہریوں سمیت ھر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی
اس موقع پر علماء کرام دونوں جہانوں کے سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کریمی بیان کی گئی اور نامور نعت خوانوں نے ختم نبوت آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیں پیش کیں اور میلاد النبی کے ماحول کو معطر بنا دیا۔

(رپورٹ کملیش کمار)


