اسد ندیم مغل کو لاہور ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا گیا
لاہور : سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوا ایپ کو فروغ دینے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچا تھا، امیگریشن کے دوران سسٹم کی جانچ پڑتال میں ملزم کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد ندیم کو ڈکی سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ آن لائن جوا کیس میں متعدد انفلوئنسرز کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسکینڈل پر تحقیقات کررہی ہے۔
ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار




