واگونودر شکارپور کے مکین نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری

شیئر کریں

شکارپور : واگونودر کا رہائشی نوجوان زبير احمد کاکيپوٹہ زندگی کی جنگ ہار گیا،

خبر کے مطابق محمد اسماعيل کاکيپوٹو ڈیکوریشن والے کا نوجوان بیٹا زبير احمد کاکيپوٹو اسٹور گنج تہانے کی حدود میں گهر کے اندر پسٹل صاف کرتے ہوئے اتفاقيہ گولي لگنے سے شدید زخمي ہوگیا، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں شکارپور سول اسپتال سے سکھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علاج کے دوران نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا , نوجوان کی لاش گھر میں پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا، ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق متوفی بڑے بھائی کا پستول صاف کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے، اہل خانہ کی جانب سے اب تک کسی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے رجوع نہیں کیا گیا۔

رپورٹ : وفا ابڑو


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے