سکھر: انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، سکھر شہرکا نکاسی نظام تباہ ہو گیا، شہر کے مختلف مقامات پرنالیاں اور گٹر ابل پڑے، شہریوں اور مسافر گاڑیوں کوآمد و رفت میں مشکلات کا سامنا، شہری و سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ، سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران و بلدیاتی نمائندگان کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر سکھر میں نکاسی آب کا نظام درست ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گیا ہے
شہر میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو جانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کو پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے گذشتہ روز شہر سکھر کا مصروف ترین کاروباری علاقے بیراج روڈ نزد فیضان مدینہ مرکز سمیت دیگر تجارتی و رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام خراب ہو نے کی صورت میں گندہ پانی جمع رہا،

شہر سکھر کے مصروف ترین علاقوں میں نکاسی آب نظام مفلوج ہونے پر، شہری و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے سکھر انتظامیہ بلکصوص عوامی نمائندگان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے شہر لاوارث بن گیا ہے، شہر میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی روڈوں پر تالاب کی صورت اختیار کرجاتا ہے شکایات پر بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے جس وجہ سے شہریوں کوآنے جانے میں سخت تکلیف درپیش ہونے لگی ہے اورکاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے عوامی شکایات کے بعد بھی کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ : رضوان لودھی

