سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا نوجوان مغوی باحفاظت بازیاب، ایس ایس پی کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش
سکھر: سکھر پولیس نے بہترین اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل نسوانی آواز پر بلاکر اغوا کیے گئے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق 19 ستمبر 2025 کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے رہائشی نوجوان ذیشان تھیم کو نسوانی آواز پر بلاکر اغوا کرلیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے مغوی کی بازیابی کے لیے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی بدرالدین بھٹو کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے قبضے سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا۔مغوی کے ورثاء نے ایس ایس پی سکھر اظهر خان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی سکھر اظهر خان نے پولیس پارٹی کی بہترین کارکردگی پر نہ صرف شاباش دی بلکہ کامیاب کارروائی کرنے والی ٹیم کو سی سی تھرڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔

رپورٹ رضوان لودھی


